انورانمنٹل فلم فیسٹیول و فورم سی ایم ایس واتاورن

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ایشیا کا سب سے بڑا فلم فیسٹیول اور فورم سی ایم ایس واتا ورم کے زیر اہتمام 19 تا 21 دسمبر 2021 کو پرگتی ریسارٹس میں جیوری ایوارڈ میٹ منعقد ہوگی ۔10 رکنی جیوری کی قیادت ممتاز و معروف فلم ساز شیام بنگال کریں گے ۔ فلم فیسٹیول کے دوران 105 فلموں کو منتخب کیا گیا ہے ۔ جب کہ مختلف زمروں کے تحت 66 نیشنل اور 39 انٹرنیشنل فلمس کو انتخاب کیا گیا ہے ۔ گیارہویں سی ایم ایس واتا ورن جیوری کمیٹی مختلف شعبہ حیات بشمول سنیما ، کنزرویشن اور میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کو منتخب کیا گیا ہے ۔ جیوری ممبرس میں انیش اندھیریا پریسیڈنٹ و سی ای او ، وائیلڈ لائف کنزرویشن ٹرسٹ رنجن کے پانڈا ، کنوینر واٹر انیشیٹوز اینڈ کمباٹ کلائمیٹ چینج نیٹ ورک ویدا کمار منی کنڈا ، چیرمین دکن ہیرٹیج اکیڈیمی اینڈ فورم فار بٹر حیدرآباد ڈبلیو جی پرسنا کمار ، چیرمین مہاتما گاندھی نیشنل کونسل آف رورل ایجوکیشن جی بی کے راؤ چیرمین اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر پرگتی میڈ ڈور اینڈ ریسارٹس لمٹیڈ ، آنند ورداراج فاونڈر آرٹسٹ ڈائرکٹر بنگلور انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول منجوبورا ممتاز فلم ڈائرکٹر پی رگھوویر آئی ایف ایس موظف پرنسپال سکریٹری چیف کنزرویٹر آف فارٹس ، تلنگانہ اسٹیٹ فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ، رتنا چوٹرانی سینئیر جرنلسٹ روزنامہ سیاست ، سی ایچ شیکلا پروفیسر اینڈ ڈائرکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی جے این ٹی یو حیدرآباد شرکت کریں گے ۔۔