انوراگ ٹھاکر کی پہلے پرائیوٹ راکٹ لانچنگ پر مبارکباد

   

نئی دہلی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے جمعہ کو سنہری تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک کے پہلے پرائیویٹ راکٹ ‘پرارمبھ’ وکرم-ایس کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔ جس کے بعد لوگوں نے اسرو کو مبارکباد دینا شروع کر دی۔اسرو اور آئی این اسپیس انڈسٹریز کو مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹ کیاکہ “ہندوستان کے پہلے نجی راکٹ وکرم-ایس کے کامیاب لانچنگ پر مبارکباد، جو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا سے ممتاز سائنسدان وکرم سارا بھائی کے نام پر رکھا گیا ہے ۔”مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ یہ ہندوستانی نجی شعبے کے خلا میں داخل ہونے کے لئے ‘آتم نربھر’ کا ‘آغاز’ ہے ۔واضح رہے کہ پرارمبھ نے تین گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد آج صبح 11.30 بجے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا سے اڑان بھری۔ حیدرآباد کی اسکائی روٹ ایرو اسپیس کمپنی نے یہ راکٹ تیار کیا ہے ۔ یہ 545 کلوگرام، ٹھوس ایندھن سے چلنے والی اور چھ میٹر لمبی سبربیٹل لانچ وہیکل ایک آواز والے راکٹ لانچ سے چھوڑی گئی۔ تین پے لوڈ کے ساتھ اس راکٹ کے کامیاب لانچ کے ساتھ ہی ہندوستان نے خلا میں ایک اور بڑی چھلانگ لگائی ہے ۔