انوراگ کشپ کی بیویاں انہیں چھوڑ کر کیوں چلی گئیں؟پائل گھوش کے سوالات

,

   

پائل گھوش نے انوراگ کشپ پر الزام لگایاہے کہ انہوں نے پائل کو”مجبور کیا“ تھا۔

ممبئی۔ ماڈل سے اداکارہ بننے والی پائل گھوش ن ہہفتہ کے روز کچھ سنگین الزامات فلم میکرانوراگ کشپ پر لگائے اور انہیں جنسی ہراسانی کا مورد الزام ٹہرایا۔

پائل گھوش
پائل گھوش نے انوراگ کشپ کے خلاف بولنے کے لئے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کا سہارا لیا اور اپنے پوسٹ کو وزیراعظم ہندوستان کے دفتر کے ٹوئٹ ہینڈل کوٹیگ بھی کیاہے۔

پائل نے ٹوئٹ کیاکہ”انوراگ کشپ نے بڑی بے رحمی اوربرے انداز کے ساتھ مجھ سے زبردستی کی ہے۔

پی ایو او‘ نریندر مودی جی مہربانی کرکے کاروائی کریں اس کریٹیو شخص کے پیچھے چھپے شیطان کو ملک کے سامنے لائیں۔ میں جانتی ہوں یہ میرے لئے نقصاندن ہوگااور میری سکیورٹی کے لئے خطرہ ہوگا‘ مہربانی کریں اور میری مدد کریں“۔

اے بی این تلگوکو دئے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں پائل گھوش جس نے انوراگ کشپ کو ملزم ٹہرایاہے مبینہ طور پر کہاکہ انہوں نے ”ان کے ساتھ زبردستی“ کی ہے

انوراگ کشپ نے پائل گھوش کے الزامات پر ردعمل پیش کیا
ان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انوراگ شرما نے ایک وکیل کا بیان جاری کیاجس کے اقتباسات کچھ اس طرح کے ہیں

”یہ بڑے افسوس کی باتکی ہے کہ می ٹو جیسی سماجی تحریکات کو مفادات حاصلہ کے لئے استعمال کیاجارہا ہے اور اس کااستعمال کرداری سازی کے لئے کیاجارہا ہے۔

اس نوعیت کے من گھڑت الزامات مذکورہ تحریک کو بدنام کررہے ہیں اور حقیقی طور پر جنسی ہراسانی کے شکار متاثرین کو درد اور صدمے پر شعور کے طور پر اس کی تجارت کرتے ہیں“۔

فلم میکر کو جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت نشانہ بنائے جانے کے بعد ان کی سابقہ بیویاں کالکی کوچلین اور ارتی بجاج انوراگ کی دفاع میں کھڑی ہوگئیں۔

کالکی کوچلین جنھوں نے کشپ سے 2011سے 2015کے درمیان شادی میں رہی ہیں اور ارتی بجاج جو2003سے 2009تک کشپ کی بیوی رہی ہیں سوشیل میڈیا پر حمایت پوسٹ شیئر کیا ہے

کالکی اور ارتی نے کشپ کی حمایت کی
کالکی جس نے 2009میں انوراگ کشپ کی فلم دیو ڈی سے اپنے فلمی کیریر کی شروعات کی تھی حمایت میں لکھا کہ”ہر دلعزیز انوراگ‘

اس سوشیل میڈیا سرکس کو اپنے پاس آنے نہ دیں‘ اپنے ذاتی اسکرپٹ میں آپ نے عورتوں کی آزادی کے لئے لڑائی کی ہے‘ آپ نے اپنے پیشہ وارانہ جگہ پر ان کی سالمیت کی مدافعات کی ہے اور اسی طرح اپنی ذاتی زندگی میں بھی یہ کام کیاہے۔

آ پ نے ہمیشہ مجھے اپنے مساوی سمجھا اور میری سالمیت کے لئے اپنی طلاق کے بعد بھی اٹھ کھڑے ہوئے‘ میں جب کبھی غیرمحفوظ محسوس کی تب آپ نے میرا ساتھ دیا‘ ہم ایک ساتھ آنے سے پہلے بھی آپ نے یہ کام کیاہے“۔

اپنی بات کو انہوں نے یہ کہتے ہوئے ختم کیاکہ”سابقہ بیوی کی جانب سے محبتیں“۔
ان کے تمام پوسٹ کا مطالعہ کریں

اتوارکے روز انوراگ کشپ کی پہلی بیوی اور ایڈیٹر ارتی بجاج نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک تفصیلی نوٹ پوسٹ کیا‘ جس میں انہوں نے ڈائرکٹر کے ساتھ اپنے مساوات کا خلاصہ کیا‘ پیشہ وارانہ اور ذاتی تعلقات کے حقائق بتائے۔

پہلی بیوی یہاں پر ہے‘ آپ راک اسٹار ہیں انوراگ کشپ۔ عورتوں کو خود مختار بنانے کاکام جاری رکھیں جیسا آپ کرتے ہیں اور ان تمام کے لئے محفوظ مقام کی تشکیل دی ہے۔

میں نے سب سے پہلے اپنی بیٹی(عالیہ کشپ) کے ساتھ اس کی مثال دیکھی ہے“۔

ان کا پوسٹ ملاحظہ کریں

انوراگ کشپ کی سابقہ بیوی کی جانب سے مدافعت کو دیکھ کر پائل گھوش نے کہاکہ ”اگر وہ اتنے ہی اچھے فرد ہیں توپھر ان کی بیویاں بغیرکسی وجہہ کے انہیں چھوڑ کرکیوں چلی گئیں؟“

پائیل گھوش کا ویڈیوانہوں نے اس ویڈیو میں جس کوبالی ووڈ کے فوٹو گرافر ویرال بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کیاتھا پر کئے گئے سوالات کے جواب میں انوراگ شرما کی بیویاں کے متعلق بات کہی ہے۔

 

 

پائل نے مزیدکہاکہ ”اگر ایک جوڑا ایک دوسرے سے محبت کرتا ہے اور بے انتہا احترام کرتا ہے توانہیں‘ کسی وجہہ سے وہ الگ نہیں ہوتے“۔

کالکی کے متعلق بات کرتے ہوئے پائل گھوش نے کہاکہ ”میں نہیں جانتے کالکی کیوں انوراگ کی مدافعت کررہی ہے۔ وہ انوراگ کے ساتھ سے زیادہ اب خوش نظر آرہی ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اگر وہ دونوں خوش تھے۔ میں سمجھتاہو ں اگر وہ ایک ساتھ خوش تھے‘ پھر انہیں ایک دوسرے کو چھوڑنا نہیں چاہئے تھا“۔

گھوش نے مزیدکہاکہ ”علیحدگی کے بعد اب وہ دونوں کالکی او رارتی ان کی حمایت میں ائے ہیں کیونکہ اس طرح انڈسٹری کام کرتی ہے۔

مجھے یقین نہیں ہے‘ہوسکتا ہے کہ معاشی طور پر یا کسی اور وجہہ سے کشپ پر منحصر ہیں۔ ان کی مرضی ہے“۔

ذاتی تعلقات ایک جانب انڈسٹری کی وہ عورتیں جنھوں نے انوراگ کشپ کے ساتھ ہدایت کاری کے پراجکٹس پر کام کیاہے وہ ان دعوؤں کے خلاف کھڑی ہوگئی ہیں اور انہوں نے فلم میکر کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کو شیئر کیاہے۔