انوکھی پہل : کولکاتا میں کشتی میں گشتی لائبریری

   

کولکاتا: ویسٹ بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے یہاں ایک ہیرٹیج بک اسٹور کے ساتھ اشتراک میں کشتی میں چلڈرنس لائبریری کی انوکھی پہل کی شروعات کی ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا اولین اقدام ہے۔ بوٹ لائبریری کے پس پردہ مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی فرد دریائے ہگلی سے گزرتے ہوئے کولکتہ کی خوبصورتی سے محظوظ ہوگا اور ساتھ ہی کتب کا مطالعہ بھی کرسکے گا۔ بچوں کو انگریزی اور بنگالی میں ینگ ریڈرس بوٹ لائبریری پر 500 عنوانات کے تحت کوئی کتاب منتخب کرنے کا اختیار رہے گا۔ بوٹ لائبریری کی سہولت 3 گھنٹے طویل سفر پر دستیاب رہے گی۔ اس کشتی میں فری وائی فائی سہولت بھی ہے۔