حیدرآباد 2 مارچ (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحانات کا 5 مارچ سے آغاز ہوگا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ویب سائٹ پر ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ امیدوار ویب سائٹ پر اپنا رول نمبر، ایس ایس سی ہال ٹکٹ نمبر اور تاریخ پیدائش داخل کرتے ہوئے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انٹر امتحانات 24 مارچ تک جاری رہیں گے۔ امتحان کا وقت صبح 9 تا 12 بجے دن ہوں گے۔ 9 لاکھ سے زائد طلباء کے امتحانات میں شرکت کا امکان ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب تمام امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ 1