انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے 10 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ انٹرمیڈیٹ پبلک ایگزامنیشن میں امیدواروں کے رجسٹریشن 10 لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں۔ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق فرسٹ اور سکنڈ ایئر ریگولر انٹرمیڈیٹ طلبہ میں 991488 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا جبکہ فروری 2026 میں ہونے والے انٹر امتحانات کے لئے 10 ہزار خانگی امیدواروں نے رجسٹرڈ کیا ہے۔ جاریہ تعلیمی سال سرکاری اور خانگی جونیر کالجس میں جملہ داخلے 1044133 ریکارڈ کئے گئے۔ تلنگانہ حکومت نے حال ہی میں 13 نئے تعلیمی اداروں کو منظوری دی ہے جو رہائشی اور کمرشیل کالجس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کالجس میں طلبہ کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا 25 فروری 2026 کو آغاز ہوگا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مارچ 2025 میں منعقدہ امتحانات میں 996971 امیدواروں نے امتحانی فیس ادا کی تھی جو ریکارڈ تعداد میں رہی۔ 9.35 لاکھ اور 9.47 لاکھ طلبہ نے اعلیٰ الترتیب 2023 اور 2024 میں رجسٹرڈ کیا تھا۔ رجسٹریشن کے باوجود تقریباً 4 تا 5 فیصد امیدوار امتحانوں میں مختلف وجوہات سے شریک نہیں ہوتے۔ جاریہ سال رجسٹریشن میں اضافے کے باوجود بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے امتحانی مراکز کی تعداد میں کمی کردی ہے۔ جاریہ سال 1533 امتحانی مراکز تھے جبکہ فروری 2026 کے امتحانات میں 1488 امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ 1