ناگرکرنول میں مختلف محکموں کے ساتھ اجلاس، طلبہ کو سہولیات فراہم کرنے کلکٹر کی ہدایت
ناگرکرنول:۔انٹر فرسٹ ایئر کے امتحانات بہتر طور پر منعقد کیا جاناچاہیے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل کلکٹر سرینیواس ریڈی نے کیا۔ایڈیشنل کلکٹر سرینواس ریڈی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ انٹر فرسٹ ایئر کے امتحانات اس مہینے کی 25 تاریخ سے منعقد کئے جائیں گے جس کے انتظامات بہتر انداز میں کئے جانے چاہئے۔ ایڈیشنل کلکٹر نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے پولیس ، تعلیم ، میڈیکل ، بجلی ، آر ٹی سی ، پوسٹ آفس وغیرہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک رابطہ اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کے لیے امتحانی مراکز میں بغیر کسی مشکلات کے قائم کئے جائیں۔ضلع بھر میں 32 امتحانی مراکز میں پر امتحان منعقد کر رہے ہیں۔مناسب انوجیلیٹر ز ،بجلی اور انٹرنیٹ سی سی ٹی وی کیمرے فراہم کیے جائیں۔انہوں نے یہ تجویز کی کہ امتحانی مراکزمیں بغیر کسی غلطی کے ذمہ داری سے کام کریں۔اس ماہ کی 25 تاریخ سے 3نومبرتک منعقد ہونے والے امتحانات میں ضلع ناگر کرنول کے7,578 طلباء کی شرکت متوقع ہے۔جن میں سے جنرل میں 6365 طلباء شامل ہیں ،1213 طلباء ووکیشنل امتحانات کے لئے شرکت کریں گے۔امتحانات کاوقت صبح9:00 بجے سے12:00 بجے تک مقرر ہے ۔آر ٹی سی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء کو امتحان کے وقت سے پہلے بسوں میں امتحانی مرکز میں لایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امتحان کے لیے بس پاس اس مہینے کی 31 تاریخ بروز اتوار کو نافذ ہو۔محکمہ بجلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیسٹ سنٹرز پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔محکمہ پولیس نے کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کے انتظامات پر چوکس رہے اور 13 پولیس اسٹیشنوں میں سوالیہ پرچوں کو جہاں پرچے اس ماہ کی 21 اور 22 تاریخ کو ضلع پہنچیں گے۔تمام زونوں کے تحصیلداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی مراکز کے قریب موجود زیراکس سنٹرز کو بند کریں۔طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ماسک اور سینیٹائزر اور پینے کے پانی کی بوتل اپنے ساتھ لالیں۔اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ نوڈل آفیسر وینکٹارامانا ، ڈی ای او گووندراجو ، ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر سائناتھ ریڈی ، ڈی ایس پی موہن ریڈی ، امتحان کے انعقاد کے لیے ضلعی کمیٹی ممبران ، لیکچرر بی نرسمہولو ، پاور ڈیپارٹمنٹ ڈی ای چندر شیکھر ، آر ٹی سی سی آئی وینکٹرمانا اور دیگر نے شرکت کی۔