انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سسٹم کو برخاست کرنے سے دیہی طلبہ متاثر ہوں گے : کویتا

   

حیدرآباد ۔ 5 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ رکشھنا سینا (ٹی آر ایس) صدر کے کویتا اور گورنمنٹ جونیر لکچررس اسوسی ایشن کے ممبرس نے انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سسٹم میں مجوزہ تبدیلیوں کی مخالفت کی اور ریاستی حکومت پر زور دیا کہ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کو اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں ضم کرنے کے پلان سے دستبرداری اختیار کی جائے۔ کل تلنگانہ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن جے اے سی کے زیراہتمام سیو انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کویتا نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا کہ اسمبلی میں یہ اعلان کیا جائے کہ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’موجودہ سسٹم مضبوط ہے۔ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کو برخاست کرنے یا اس میں تبدیلیوں سے خاص طور پر دیہی علاقوں کے طلبہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ چیف منسٹر کو ایک نمائندگی میں اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر پی مدھوسدن ریڈی نے یہ کہتے ہوئے ضم کرنے کی تجویز کی مخالفت کی کہ اس سے انٹرنس امتحانات کیلئے تیاری کرنے والے طلبہ پر مضراثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔H/A