انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان ‘ 29 اپریل فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ

   

حیدرآباد 26 اپریل ( پی ٹی آئی ) انٹرمیڈیٹ بورڈ نے سپلیمنٹری امتحان کیلئے فیس کے ادخال کی تاریخ کو 27 اپریل سے توسیع دے کر 29 اپریل کردیا ہے ۔ بورڈ نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا کہ کامیاب طلبا کے پرچہ جوابات کی دوبارہ جانچ کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 27 اپریل ہے ۔ پہلے سپلیمنٹری امتحانات کیلئے فیس داخل کرنے کی تاریخ بھی 27 اپریل مقرر کی گئی تھی جسے 29 اپریل تک توسیع دیدی گئی ہے ۔