انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر انگلش امتحان میں 20 ہزار طلبہ غیر حاضر

   

حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات سیکنڈ ایئر کا انگلش پیپر II آج منعقد ہوا۔ جملہ 437893 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 417237 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ 20656 امیدوار غیر حاضر رہے جن کا فیصد 4.7 ہے۔ ریاست بھر میں نقل نویسی کا ایک بھی معاملہ منظر عام پر نہیں آیا۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آبزرورس نے سدی پیٹ، نلگنڈہ ، رنگاریڈی اور محبوب نگر کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا جائزہ لیا۔ر