حیدرآباد۔13۔ مئی (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے تحت آج میاتھمیٹکس پیپر 1B ، زوالوجی پیپر 1 اور ہسٹری پیپر 1 کے امتحانات منعقد ہوئے۔ امتحانات کے لئے 369183 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 350748 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ 18435 امیدوار غیر حاضر رہے جن کا فیصد 4.9 ہوتا ہے۔ کھمم اور نظام آباد میں نقل نویسی کے دو معاملات منظر عام پر آئے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے آبزرورس نے میدک ، بھونگیر ، وقار آباد اور نظام آباد کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ر