انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر میں16 ستمبر تک داخلوں کی گنجائش

   

حیدرآباد ۔ یکم ستمبر(سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے انٹرفرسٹ ایئر تعلیمی سال 2023-24 ء میں دیرانہ فیس 1000 روپئے کے ساتھ داخلہ کی آخری تاریخ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مطابق خانگی جونیئر کالجس میں 16 ستمبر تک داخلہ کیلئے 1000 روپئے ادا کرنے ہوں گے جبکہ سرکاری اور سرکاری سطح کے دیگر کالجس میں دیرانہ فیس کے بغیر داخلہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ مستحق امیدواروں کو اعلیٰ تعلیم کا موقع فراہم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ طلبہ و سرپرستوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف مسلمہ جونیئر کالجس میں داخلہ لیں جس کی فہرست بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ویب سائیٹ پر موجود ہیں۔