انٹرمیڈیٹ میں بہترین مظاہرہ کرنے والےطلبہ میں انعامات کی تقسیم

   

کوہیر۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد ماجد علی انجینئر کوہیر کی جانب سے کوہیر جونیر کالج کے سال اول اور دوم کے طلبہ کو سالانہ امتحانات میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اول درجہ کے نشانات حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے درخشاں مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ طلبہ میں یادگار مومنٹو پیش کرتے ہوئے ان کی شال پوشی بھی کی گئی۔ اس موقع پر محمد ماجد علی اور محمد عبدالحنان جاوید سابق ایم پی ٹی سی کوہیر نے بتایا کہ زمانہ قدیم سے کوہیر علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے۔ کوہیر سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ملک میں مختلف محکموں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کو واحد سرکاری اسکول اور جونیر کالج ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ جہاں پر سابق چیف منسٹر ڈاکٹر چنا ریڈی اور ایم باگاریڈی کے علاوہ بہت مشہور لوگوں نے تعلیم حاصل کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کالج لیکچرر اور انتظامیہ کو ان کی محنت پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر محمد منور علی کرسپانڈنٹ انڈین اسکول، محمد مزمل یوتھ کانگریس صدر کوہیر ، ڈاکٹر محمد ساجد احمد، ایم اے مبشر احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔