حیدرآباد: اے ایس آئی ایف، ڈی وائی ایف آئی، ٹی وی وی او ردیگر اسٹوڈنٹ تنظیموں نے آج انٹر میڈیٹ بورڈ دفتر واقع نامپلی پر دھرنا دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خودکشی کرنے والوں کے خاندان کو50 لاکھ روپے ایکس گریشیا دیں۔
مظاہرین نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم جی جگدیش ریڈی بورڈ سکریٹری کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرلیا، ہلکی سی کشیدگی دیکھی گئی جس کی وجہ سے ٹرافک بھی جام رہی۔