انٹرمیڈیٹ نتائج کا آج اعلان متوقع

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 15 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا کل منگل 16 جون کو اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ نتائج کو تیار کرلیا گیا ہے اور اسے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔ وہ ان نتائج کے اعلان کا فیصلہ کرینگی ۔ کہا جا رہا ہے کہ 16 جون منگل یا پھر 17 جون چہارشنبہ کو نتائج کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ نتائج کا ویب سائیٹ tbsie.ccg.gov.in کے علاوہ results.ccg.gov.in اور manabadi.co.in پر اعلان کیا جائیگا ۔