حیدرآباد : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2020-21 ء کے لئے انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوّم کے نصاب میں 30 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کی وباء اور اُس کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے 4 ماہ کے دوران کلاسیس کا نقصان ہوا ہے جس کے پیش نظر نصاب میں کمی کی گئی ہے۔ انٹر سال اول اور سال دوّم کے مضامین تاریخ، معاشیات، پولٹیکل سائنس، جغرافی، پبلک اڈمنسٹریشن، کامرس اور اکاؤنٹینسی کا نصاب 30 فیصد کم کردیا گیا ہے۔ سائنسی مضامین کے نصاب میں کمی کی بنیاد سنٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کے نصاب میں کمی کی بنیاد پر ہوگا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سی بی ایس ای سفارشات پر جائزہ لینے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔نصاب میں کمی اور مابقی 70 فیصد نصاب بورڈ کے ویب سائیٹ
tsbie.cgg.gov.in
پر دستیاب ہیں۔