19 تا 21 اگست آن لائن اعتراضات قبول کئے جائیں گے ، پروفیسر پانڈو رنگاریڈی
حیدرآباد 19 اگست ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ ٹی جی سی سی گیٹ 2025 انٹرنس ٹسٹ سے متعلق پریلمنری کی کلید ویب سائیٹ پر دستیاب رکھنے کا ٹی جی سی پی گیٹ 2025 کے کنوینر پروفیسر آئی پانڈو رنگاریڈی نے اعلان کیا ہے ۔ 32 سبجکٹس کے پریلیمنری جوابی کلید ویب سائیٹ cpget.ggche.ac.in پر دستیاب ہے ۔ امیدوار کلید کا جائزہ لیں اگر کوئی اعتراضات ہیں تو 19 اگست صبح 11 بجے سے 21 اگست صبح 11 بجے تک آن لائن پیش کریں ۔ 6 تا 11 اگست منعقدہ سی سی گیٹ امتحانات کیلئے جملہ 51,965 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھی تاہم 45,477 ( 87.51 فیصد ) امیدواروں نے 32 سبجکٹس کیلئے انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کی ۔ ہر اعتراض کیلئے 200 روپئے فیس ادا کرنا ہوگا ۔ اعتراضات درست پائے جانے پر فیس امیدوار کو واپس کردی جائے گی ۔ مزید تفصیلات اور اپ ڈیٹس کیلئے امیدوار ویب سائٹ کو چیک کرتے رہیں ۔ کنوینر نے بتایا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے ساتھ کاکتیہ ، تلنگانہ ، مہاتما گاندھی ، پالمور ، شاتاواہنا ، ویراناری چکلی ایلماں ویمن ، جواہر لعل نہرو ٹکنالوجی ، اور ڈاکٹر منموہن سنگھ ارتھ سائنس یونیورسٹی کے علاوہ دیگر یونیورسٹیز کے مختلف گریجوٹ ، پانچ سالہ انٹگریٹیڈ پروگرامس میں داخلوں کے لیے انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ 51 سبجکٹس کیلئے درخواست وصول کی گئی جس میں 44 پوسٹ گریجویٹ ، کورسیس ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم کام ، ایم ایڈ ، ایم پی ایڈ ، ایم ایس ڈبلیو ، ایم ایل آئی سی ، ایم سی جے ، بی ایل آئی سی ، و دیگر کورسیس شامل ہیں ۔ ایم اے عربک ، کنڑا ، مراٹھی ، فارسی ، تھیڑ آرٹس ، ایم ایس سی الکٹرانکس ، سریکلچر ، جیسے سبجکٹس کیلئے انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا گیا ۔۔ 2