انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹول میں ایرانی کی دو فلموں کو ایوارڈس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 22۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹول 2025 کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ فیسٹول میں دنیا کے مختلف حصوں سے 705 شارٹ فلمیں پیش کی گئیں۔ جیوری 62 شارٹ فلموں کو اسکریننگ کیلئے شارٹ لسٹ کیا۔ بہترین فلموں کے لئے تین بیسٹ شارٹ فلم ایوارڈس کا اعلان کیا گیا۔ دو ایوارڈ ایران کی فلموں کو حاصل ہوئے۔ ایرانی فلم ساز یاسر طالبی کی فلم سرنوشت (Sarnevesht) کو بیسٹ شارٹ فلم زمرہ میں پہلا انعام حاصل ہوا۔ انعام کے ساتھ کیاش پرائز بھی دیا گیا۔ ایراج افشری اسل کی ڈائرکشن میں تیار کی گئی فلم دی ویزل (The Whistle) کو بیسٹ شارٹ فلم زمرہ میں تیسرا انعام دیا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والی فلموں کو فلم میکرس تقریب میں شریک نہیں ہوسکے ، لہذا حیدرآباد میں واقع ایرانی کونسلیٹ کے وائس کونسل محسن مقدمی نے ایوارڈ حاصل کئے۔ ایرانی فلموں کو ایوارڈ کا حاصل ہونا ایرانی کمیونٹی کیلئے خوشی و مسرت کا باعث ہے ۔ دنیا بھر میں ایرانی فلموں کی بڑے پیمانہ پر حوصلہ افزائی اور ستائش کی جارہی ہے۔ حیدرآباد انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹول دنیا بھر کے فلم میکرس کو اپنی تخلیقات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ 1