انٹرنیشنل پروازوں کی منسوخی پر 30جون تک توسیع

,

   

نئی دہلی۔ہندوستان نے جمعہ کے روز انٹرنیشنل کمرشیل پروازوں کی منسوخی پر 30 جون2021تک کی توسیع کی ہے۔

ڈائرکٹوریٹ جنرل سیول ایویشن (ڈی جی سی اے) کی جانب سے ایک سرکلر جاری ہوا ہے کہ”سرکلر جو 26-06-2020کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے اس میں رسمی ترمیم کے ذریعہ مجاز انتظامیہ نے اس عنوان پر سرکلر کی اہلیت میں مزید توسیع کردی ہے‘

کو انٹرنیشنل کمرشیل مسافر بردار خدمات کی منسوخی میں 30جون2021اور2359ائی ایس ٹی تک کے لئے ہندوستان میں توسیع کردی ہے“۔

مذکورہ سرکلر میں کہاکہ یہ تحدیدات انٹرنیشنل تمام کارگو اپریشنس اور ڈی جی سی اے کی مخصوص او رمنظور پروازوں پر عائد نہیں ہوں گے۔

کویڈ19کے پھیلاؤ کی جانچ کے لئے قومی سطح پر لاک ڈاؤن کی وجہہ سے 25مارچ2020کے روز ہوائی مسافر خدمات کو بند کردیاگیاتھا۔ تاہم گھریلو پروازوں کو 25مئی 2020کے روز دوبارہ بحال کردیاگیاتھا۔