حیدرآباد۔20؍اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ہائی کورٹ کے جسٹس ناگیش بھیمپاکا نے چہارشنبہ کوگریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی) اور تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل) کو بھارتی ایئرٹیل کی طرف سے دائر ایک رٹ پٹیشن پر نوٹس جاری کیا جس میں شہر بھر میں بجلی کے کھمبوں پر لگائے گئے آپٹیکل فائبر کیبلز کو ہٹانے کو چیلنج کیا گیا تھا۔یہ عرضی حالیہ رامنتا پور سانحہ کے بعد داخل کی گئی ہے جس میں سری کرشنا جنم اشٹیمی کے جلوس کے دوران لائیو کیبل کے رابطے میں آنے سے 6 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے حکام کو جنگی بنیادوں پر بجلی کے کھمبوں سے تمام تاریں ہٹانے کی ہدایت دی۔رامنتا پور حادثہ کے بعد بندلہ گوڑہ میں بھی گنیش مورتی کی منتقلی کے دوران مورتی کے ہائی ٹینشن وئر سے ٹکراجانے کے بعد پیش آئے حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے تھے۔حکومت نے ان واقعات کا سنجیدگی سے نوٹ لیا ہے ۔