انٹر اسٹیٹ پارکنگ عملہ چوکسی پر مبارکبادی،کمشنر ایم آر ایم راؤ کا اظہار اطمینان

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : انٹر اسٹیٹ پارکنگ کمشنر مسٹر ایم آر ایم راؤ نے بتایا کہ ملک گیر سطح پر کورونا وائرس جیسے مہلک مرض کے انسداد کے لیے مختلف انتظامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت انٹر اسٹیٹ پارکنگ کو بھی موثر بنایا گیا ہے ۔ جس کے تحت عملہ جانفشانی کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے جس پر کمشنر ایم آر ایم راؤ نے عملہ کی بہترین فرائض کی انجام دہی پر مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے عملہ کو چوکس اور مربوط کیا گیا ہے جس کے ساتھ عملہ کو بھی بحسن و خوبی ذمہ داریوں کو نبھانے پر زور دیا ۔ انٹر اسٹیٹ پارکنگ کمشنر مسٹر ایم آر ایم راؤ نے مزید بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق دیگر ریاستوں سے آنے والی تمام گاڑیوں کا جائزہ لینے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر کے گاڑیوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔۔