لڑکیوں کا بہتر مظاہرہ، میڑچل سرفہرست ۔ میدک میں سب سے کم نتیجہ
حیدرآباد۔16۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے نتائج آج جاری کردیئے ۔ مجموعی طور پر 49 فیصد امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ۔ طالبات کا نتیجہ 56 فیصد رہا جبکہ 42 فیصد طلباء کامیاب رہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فرسٹ ایئر میں لڑکوں کے مقابلہ لڑکیوں کا مظاہرہ بہتر رہا۔ امیدوار نتائج کا مشاہدہ ویب سائیٹ
htt://tsbie.cgg.gov.in
پرمشاہدہ کرسکتے ہیں۔ میمورنڈم آف مارکس 17 ڈسمبر 5 بجے شام سے ویب سائیٹ پر ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ سکنڈ ایئر میں زیر تعلیم طلباء کیلئے 25 اکتوبر سے 3 نومبر تک فرسٹ ایئر امتحانات منعقد کئے گئے تھے۔ جنرل زمرہ میں 409911 امیدوار جبکہ ووکیشنل میں 49331 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ جملہ 459242 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی ۔ اے گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ جنرل میں 102808 جبکہ ووکیشنل میں 12730 ہیں۔ بی گریڈ میں جنرل کے 55707 اور ووکیشنل کے 10644 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ۔ سی گریڈ میں جنرل کے 26988 اور ووکیشنل میں 764 امیدوار کامیاب رہے۔ ڈی گریڈ میں جنرل کے 14283 اور ووکیشنل کے 88 امیدوار کامیاب رہے۔ مجموعی طورپر جنرل میں 199786 اور ووکیشنل میں 24226 امیدوار کامیاب رہے ۔ دونوں زمروں میں جملہ 224012 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ۔ جنرل اور ووکیشنل دونوں میں کامیابی کا فیصد 59 رہا ۔ جنرل میں 112580 اور ووکیشنل میں 13709 طالبات جبکہ جنرل میں 87206 طلباء اور ووکیشنل میں 10517 طلباء کامیاب رہے۔ میمو میں کسی بھی غلطی کے لئے متعلقہ پرنسپل کے ذریعہ 31 ڈسمبر تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ طلبہ کیلئے ری کاونٹنگ اور آن لائین ری ویریفیکیشن کی سہولت رہے گی جس کیلئے 22 ڈسمبر تک درخواستیں مقررہ فیس کے ساتھ داخل کی جاسکتی ہیں۔ ریاست کے جملہ اضلاع میں میڑچل 63 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ ملگ ضلع کا نتیجہ 61 فیصد رہا۔ سب سے کم 20 فیصد نتیجہ میدک ضلع کا رہا۔ ر