انٹر فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے انگلش پرچہ کا سپلیمنٹری امتحان

   

حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات میں انٹر فرسٹ ایئر انگلش پیپر I اور سیکنڈ ایئر انگلش پیپر II کے امتحانات ہوئے۔ انگلش پیپر I کیلئے 53736 امیدواروں نے رجسٹرڈ کیا تھا جبکہ 48412 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ غیر حاضری طلبہ کی تعداد 5324 رہی ۔ سیکنڈ ایئر انگلش پیپر II کیلئے 6932 امیدواروں نے رجسٹر کیا تھا جبکہ 5661 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ غیر حاضر طلبہ کی تعداد 1271 تھی ۔ 81.66 فیصد امیدوار حاضر ہوئے۔1