حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ فرسٹ ایر امتحانات کے تحت آج میتھمیٹکس پیپرIA ، باٹنی پیپر I اور پولٹیکل سائینس پیپر I کے امتحانات منعقد ہوئے۔ 458557 رجسٹرڈ امیدواروں میں 429972 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ 28585 امیدوار غیر حاضر رہے جن کا فیصد 6.2 درج کیا گیا۔ ریاست بھر میں نقل نویسی کا ایک بھی معاملہ منظر عام پر نہیں آیا۔ عمر جلیل کے مطابق ریاست میں 1768 امتحانی مراکز ہیں۔ امتحانات کے موثر انعقاد کیلئے تشکیل شدہ ریاستی سطح کی 5 آبزرور ٹیموں نے کریم نگر، محبوب نگر، ورنگل، نظام آباد اور رنگاریڈی اضلاع کا دورہ کیا۔ ان کی رپورٹ کے مطابق امتحانات پُرامن اور بہتر انداز میں منعقد ہوئے ہیں۔ 1768 چیف سپرنٹنڈنٹس اور 25258 انویجلیٹرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ر
