انٹر میڈیٹ امتحانات نتائج کی چہارشنبہ کو اجرائی

   

حیدرآباد۔/21 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج 24 اپریل کو 11 بجے دن جاری کئے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق انٹر میڈیٹ سال اول اور دوم کے نتائج ایک ساتھ جاری کئے جائیں گے۔ ایس ایس سی امتحانات کے نتائج 30 اپریل یا یکم مئی کو جاری کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کی جانب سے مساعی کی جارہی ہے۔ تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات 28 فروری تا 19 مارچ منعقد کئے گئے تھے۔ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر امتحانات میں جملہ 980978 امیدواروں نے حصہ لیا۔ 10 مارچ سے پرچہ جات کی جانچ کا آغاز ہوا اور 10 اپریل کو پرچہ جات کی جانچ کا کام مکمل ہوا۔ محکمہ تعلیم نے پرچہ جات کی جانچ میں غیر معمولی احتیاط سے کام لیا ہے تاکہ نشانات میں کوئی فرق نہ رہے۔ گذشتہ سال 9 مئی کو نتائج جاری کئے گئے تھے اور جاریہ سال 15 دن پہلے ہی نتائج جاری کئے جائیں گے۔1