انٹر میڈیٹ امتحان 4.10 لاکھ طلبا کی شرکت

   

حیدرآباد 28 فبروری (آئی این این ) انٹرمیڈیٹ امتحان میں آج 427,553 کے منجملہ 410,909 طلبا نے حصہ لیا ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے بموجب جملہ 16,644 یا 3.89 فیصد طلبا زبان دوم تلگو ‘ اردو ‘ سنسکرت ‘ ہندی ‘ عربی ‘ فرانسیسی ‘ کنڑا اور مراٹھی کے پرچہ دوم سے غیر حاضر رہے ہیں۔ امتحانات کی نگرانی کیلئے سوریہ پیٹ ‘ نلگنڈہ ‘ جنگاوں و حیدرآباد اضلاع میں آبزرورس روانہ کئے گئے تھے ۔ کھمم میں نقل نویسی کا ایک واقعہ پیش آیا ۔ بحیثیت مجموعی امتحان پرسکون رہا ۔