ٹائم ٹیبل کی اجرائی، ایک دن میں فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے مضامین کا امتحان
حیدرآباد۔/17 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے۔ 12 جون سے امتحانات کا آغاز ہوگا اور 20 جون تک جاری رہیں گے۔ شیڈول کے مطابق 12 جون کو صبح 9 تا 12 بجے دن فرسٹ ایئر کے سیکنڈ لینگویج پیپر I کا امتحان رہے گا جبکہ اسی دن دوپہر 2:30 بجے تا 5:30 بجے شام سیکنڈ ایئر کا سیکنڈ لینگویج پیپر II امتحان رہے گا۔ 13 جون کو فرسٹ ایئر کا انگلش پیپر I اور سیکنڈ ایئر کا انگلش پیپر II امتحان ہوگا۔ 14 جون کو فرسٹ ایئر کے میتھمیٹکس پیپر IA ، باٹنی پیپر I اور پولٹیکل سائینس پیپر I کا امتحان ہوگا جبکہ اسی دن سیکنڈ ایئر کا میتھمیٹکس پیپر IIA ، باٹنی پیپر II اور پولٹیکل سائینس پیپر II کا امتحان رہے گا۔ 15 جون کو فرسٹ ایئر کا میتھمیٹکس پیپر IB ، زوالوجی پیپرI اور ہسٹری پیپرI جبکہ سیکنڈ ایئر کا میتھیمٹکس پیپرIIB ، زوالوجی پیپر II اور ہسٹری پیپر II کا امتحان ہوگا۔ 16 جون کو فرسٹ ایئر کا فزکس پیپر I اور اکنامکس پیپر I جبکہ سیکنڈ ایئر کا فزکس پیپر II اور اکنامکس پیپر II کے امتحانات ہوں گے۔ 17 جون کو فرسٹ ایئر کے کیمسٹری پیپر I اور کامرس پیپرI جبکہ سیکنڈ ایئر کے کیمسٹری پیپر II اور کامرس پیپر II کے امتحانات ہوں گے۔ 19 جون کو فرسٹ ایئر کے پبلک ایڈمنسٹریشن پیپر I اور برج کورس میتھمیٹکس پیپر I جبکہ سیکنڈ ایئر کیلئے پبلک ایڈمنسٹریشن پیپر II اور برج کورس میتھس پیپر II کا امتحان ہوگا۔ 20 جون کو فرسٹ ایئر کا ماڈرن لینگویج پیپرI اور جیوگرافی پیپر I جبکہ سیکنڈ ایئر کا ماڈرن لینگویج پیپر II اور جیوگرافی پیپر II کے امتحانات ہوں گے۔ ووکیشنل کورسیس کیلئے علحدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔ پریکٹیکل امتحانات 5 جون تا 9 جون دو سیشنس کے تحت منعقد ہوں گے۔ صبح کا سیشن 9 تا 12 بجے اور دوپہر کا سیشن 2 تا شام 5 بجے رہے گا۔ ایتھکس اور ہیومن ویلیوز امتحانات 21 جون کو صبح 10 تا دوپہر ایک بجے منعقد ہوں گے۔ انوائرمنٹل ایجوکیشن امتحان 22 جون کو صبح 10 تا ایک بجے دن منعقد ہوگا۔ر