انٹر میڈیٹ داخلہ تاریخ میں توسیع طلباء کے لیے سنہرا موقع : ایم ایس کالج

   

حیدرآباد :۔ تلنگانہ بورڈ کی طرف سے انٹر میڈیٹ میں داخلہ کی تاریخ 12 دسمبر 2020 تک توسیع کیے جانے کا ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے خیر مقدم کیا اور اسے ایڈمیشن سے محروم رہ جانے والے طلباء کے لیے ایک سنہرا موقع قرار دیا ۔ انہوں نے داخلہ تاریخ میں توسیع کیے جانے کو طلباء کے لیے ایک گولڈن چانس بتاتے ہوئے کہا کہ کسی وجہ سے ایڈمیشن نا کرانے والے طلباء اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور اپنا تعلیمی سال نقصان ہونے سے بچائیں کیوں کہ بورڈ کی طرف سے توسیع کی یہ آخری تاریخ ہے ۔ اس کے بعد مزید کوئی توسیع کی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے ایڈمیشن سے محروم طلباء کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی فرصت میں اپنا داخلہ کرالیں تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو ۔ انہوں نے کہا چونکہ آن لائن کلاسیس کا آغاز ہوچکا ہے اور کسی بھی وقت بورڈ امتحان کراسکتی ہے ۔ اس لیے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے طلباء 12 دسمبر 2020 تک کالج میں اپنا داخلہ کروالیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس اپنے تمام طلباء کی ہر طرح سے معاونت کرنے کو تیار ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایم ایس کے تمام جونیر کالجس کو ہدایات دیں ہیں ۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ ایم ایس جونیر کالج کے کسی بھی برانچ میں پہنچ کر 12 دسمبر تک اپنا داخلہ کرالیں ۔ انہیں اگر کوئی دقعت پیش آتی ہے تو وہ براست کالج پرنسپل سے ملاقات کرسکتے ہیں کیوں کہ انہوں نے تمام کالج کے پرنسپلس کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کرچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ 9248008022 پر ربط کریں ۔۔