حیدرآباد۔/20نومبر،( سیاست نیوز) انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر 2022-23 میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 27 نومبر تک توسیع کی گئی ہے اور اڈمیشن لاگ ان 21 نومبر سے کھلی رہے گی۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے سکریٹری کے مطابق اڈمیشن کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ تمام سرکاری، خانگی، امدادی، غیر امدادی، اقامتی، سوشیل ویلفیر جونیرکالجس اور کمپوزٹ ڈگری کالجس کے پرنسپلس کو یہ اطلاع دی گئی جہاں انٹر میڈیٹ کا دو سالہ کورس پڑھایا جاتا ہے۔ر