انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر کے نتائج آج متوقع

   

حیدرآباد۔ 15 ڈسمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے انٹر میڈیٹ سال اول کے امتحانات کے نتائج جمعرات 16 ڈسمبر کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ بورڈ کے عہدیداروں نے نتائج کی اجرائی کے لئے وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی سے وقت مانگا ہے۔ ذرائع کے بموجب وزیر تعلیم نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے نتائج جاری کریں۔ طلبہ اپنے نتائج ویب سائٹ https://tsbie.cgg.gov.in پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔