اپلیکیشن کے استعمال کے لیے انٹرنیٹ ضروری نہیں ، عوام کے لیے متبادل سہولت
حیدرآباد۔17 ڈسمبر(سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ خدمات بند کرتے ہوئے اطلاعات کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ہندستان دنیا بھر میں سرفہرست ملک بنتا جا رہاہے جہاں انٹرنیٹ خدمات کو مفلوج کرتے ہوئے اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عوامی رابطہ کے نظام کو منقطع کیا جائے لیکن اس کا متبادل موجود ہے اور انٹرنیٹ خدمات کو بند کئے جانے کی صورت میں ایک موبائیل ایپلیکیشن کے ذریعہ رابطہ کو برقرار رکھا جاسکتا ہے اور وہ ہے فائیر چاٹ(Fire Chat) حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ خدمات کو مفلوج کئے جانے کی صور ت میں فائر چاٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے رابطہ میں رہا جاسکتا ہے۔ شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی ماہر مسٹر سرینواس کوڈالی نے بتایا کہ اس ایپلیکیشن کے استعمال کے لئے انٹرنیٹ ضروری نہیں ہے اور نہ ہی ڈاٹا درکار ہے اس ایپلیکیشن کے ذریعہ دوست احباب اور افراد خاندان ایک دوسرے سے رابطہ میں رہ سکتے ہیں بلکہ اس کے ذریعہ کوئی اطلاع کو عوام تک بھی پہنچایاجاسکتا ہے ۔ ملک بھر میں ریاستی حکومتوں اور مرکزی کی جانب سے انٹرنیٹ خدمات کو بند کرنے کے سلسلہ میں کئے جانے والے فیصلوں کے سبب کی جانے والی متبادل کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فایئر چاٹ کے ذریعہ لوگ ایک دوسرے سے رابطہ میں رہنے کے متحمل ہیں اور اس خدمات کو مفلوج نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کے ذریعہ روانہ کی جانے والی اطلاعات اور خبروں کو سائبر کرائم کی جانب سے پڑھا جاسکتا ہے اور اس بات کی گنجائش موجود ہے لیکن روکا نہیں جاسکتا یہ بات طئے ہے۔ حکومت اور پولیس کی جانب سے برقراری امن اور نقص امن کے خطرات کے نام پر انٹرنیٹ کو بند کرتے ہوئے رابطہ کے ذرائع منقطع کئے جا رہے ہیں جو کہ درست نہیں ہے اسی لئے فائیر چاٹ کے استعمال کے ذریعہ اربطہ کو بحال رکھا جاسکتا ہے کیونکہ اس ایپلیکیشن کے ذریعہ بغیر انٹرنیٹ ڈاٹا اور کنکشن کے پیغام رسانی کا عمل انجام دیا جاسکتا ہے کیونکہ مذکورہ ایپلیکیشن وائی فائی اور بلو ٹوتھ کے ذریعہ رابطہ کو یقینی بناتے ہوئے ان پیغام کو روانہ کرتا ہے اور اس کے لئے کوئی موبائیل ٹاؤر کنکشن کی بھی ضرورت نہیں ہے اسی لئے انٹرنیٹ خدمات کو مفلوج کئے جانے سے قبل ہی اگر اس ایپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے اس کے استعمال کا آغاز کردیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں انٹرنیٹ خدمات بند ہونے کے باوجود بھی شہری ایک دوسرے سے رابطہ میں رہتے ہوئے اپنے موبائیل کے بلو ٹوتھ کے ذریعہ ہی پیغام رسانی کے عمل کو انجام دے سکتے ہیں۔