انڈر19 ورلڈکپ: ہندوستان کو شکست ‘ آسٹریلیا چوتھی مرتبہ عالمی چمپئن

   

بینونی: آسٹریلیا نے چوتھی مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا۔ فائنل میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 79 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 254 رنز کے تعاقب میں انڈین ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلے گئے ٹورنمنٹ کے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کا پہلا کھلاڑی تو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگیا، لیکن پھر بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 253 رنز بنا ڈالے۔ 254 رنز کے تعاقب میں انڈین انڈر19 ٹیم کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، ساری ٹیم 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔