انڈمان علاقہ میں زلزلہ کا جھٹکا

   

پورٹ بلئیر 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈمان و نکوبار جزائر میں آج ایک زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جسکی شدت زلزلہ پیما پر 6 ریکارڈ کی گئی ۔ نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی نے یہ بات بتائی ۔ زلزلہ کے بعد کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔ یہ جھٹکا صبح 8.43 بجے محسوس کیا گیا اور اس کا مبدا نکوبار جزائر کا علاقہ تھا ۔

سرینگر میں دستی بم حملہ ،تین زخمی
سرینگر 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسندوں نے آج ایک سکیوریٹی پکٹ پر دستی بم پھینکا جسکے نتیجہ میں تین ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ نیشنل کانفرنس ہیڈ کوارٹرس سے 100 قدم کے فاصلہ پر پیش آیا جہاں آل انڈیا ریڈیو کا دفتر بھی ہے ۔ زیرو برج کے قریب یہ دستی بم پھینکا گیا تھا جس میں کم از کم تین ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔