انڈونیشیا، کوڑے مارنے والی خواتین کا دستہ تیار

   

جکارتہ ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے صوبے آچے میں حکام نے مجرم خواتین کو کوڑے یا درے مارنے کے متنازعہ عمل کے لیے خواتین کو بھرتی کیا ہے۔ یہ خواتین نقاب پہن کر اپنے ہدف یعنی کسی ’مجرم‘ خاتون کو سنائی جانے والی سزا پرعملدرآمد کرتی ہیں۔ پانچ ملین نفوس پر مبنی آچے میں شرعی سزاؤں پر عمل کرنے کے لیے یہ ایک نئی پیشرفت ہے، جس پر انسانی حقوق کے کارکنوں نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کوڑے مارنے والے خاتون دستے کی پہلی ذمہ داری ایک غیر شادی شدہ خاتون کو کوڑے مارنا تھا، جسے ایک ہوٹل کے کمرے سے ایک غیر مرد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔