انڈونیشیا : مگرمچھ نے خاتون کو ہلاک کردیا

   

منا ہاسا ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک انڈونیشیائی خاتون کو ایک زبردست پالتو مگرمچھ نے جزیرہ سلاویسی پر حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ ڈی زی ٹاؤن کی تجربہ گاہ کے صدر نے جو مناہاسا میں موتیوں کا ایک فارم بھی رکھتی ہیں، 4.4 میٹر (14 فیٹ) طویل مگرمچھ کے حملے سے ہلاک ہوگئیں۔ 44 سالہ شدید زخموں والی نعش ایک منہدم شدہ مکان کے ملبہ میں پائی گئیں۔ اس بات کا امکان ہیکہ خاتون مگرمچھ کے پنجرے میں گر گئی تھی تاہم پولیس تحقیقات جاری ہیں۔