انڈونیشیا میں بس حادثہ، 13 ہلاک

   

جکارتا : انڈونیشیا کے صوبے یوگیاکارتا میں ایک بس پہاڑ سے جا ٹکرائی ، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس کے سربراہ کے مطابق بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہو گیا۔واضح رہے کہ مرنے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

تائیوان نے جاپانی مصنوعات کی درآمد پر پابندی ہٹا لی
تائی پے: تائیوان نے اعلان کیا ہیکہ وہ جاپان کے علاقہ فوکوشیما سے غذائی مصنوعات کی درآمد پر 11 سال سے عائد پابندی ختم کر رہا ہے۔ مارچ 2011ء میں فوکوشیما دائی ایچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حادثے کے فوراً بعد تابکار آلودگی کے خدشات کے سبب تائیوان نے فوکوشیما کے علاقے سے غذائی اور زرعی مصنوعات کی درآمد روک دی تھی۔ تائیوان نے یہ فیصلہ ٹرانس اٹلانٹک پارٹنرشپ کے جامع معاہدہ کے پیش نظر کیا ہے۔ تائی پے نے گزشتہ برس ستمبر میں ٹوکیو کے قیادت والے اس تجارتی گروپ میں شمولیت کیلئے درخواست دی تھی۔