انڈونیشیا میں رمضان کے دوران کورونا وائرس کے خطرے کا اندیشہ

   

پتراجیا ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء کی اسٹیٹ انٹلیجنس ایجنسی نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی وباء میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ روزہ داروں کیلئے یہ وائرس مہلک ثابت ہوسکتا ہے ۔ /2 مارچ سے انڈونیشیاء میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا ۔ کورونا وائرس کا خطرہ ماہ مئی میں زیادہ ہوسکتا ہے ۔ کیونکہ رمضان المبارک کے دوران روزہ دار خالی پیٹ رہتے ہیں ۔ /23 اپریل سے شروع ہونے والا رمضان کا مہینہ /23 مئی کو ختم ہوگا ۔ چین میں کورونا وائرس جس تیزی سے پھیلا تھی اسی تیزی سے انڈونیشیا میں بھی پھیل سکتا ہے ۔ چین ساری دنیا میں کورونا وائرس کا مرکزی مقام ہے جہاں پر گزشتہ 60 دن سے وائرس نے تباہی مچائی ہے ۔