انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، سونامی الرٹ نہیں

   

جکارتہ، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے سومالاکی، بحیرہ باندہ ، ابے پورا اور مالوکو صوبے میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق سوما لاکی میں پیر کی صبح 2بجکر 53 منٹ 40 سیکنڈ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریختر پیما پر 7.5 تھی ۔ زلزلے کا مرکز 6.6 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 129.1 ڈگری مشرقی طول البلد میں 222 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔چینی زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی ) کے مطابق بحیرہ باندہ میں بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر 53 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 تھی ۔ سي ای این سی کے مطابق اس کا مرکز 36 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 129.24 مشرقی طول البلد میں 210 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھاالبتہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔