انڈونیشیا میں فوجی تربیتی طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ ہلاک

   

جکارتہ : جزیرہ جاوا میں رات کے وقت ایک فوجی تربیتی طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں پائلٹ کی موت ہوگئی۔ جنوبی کوریا میں تیار شدہ T-50i طیارہ گولڈن ایگل حادثہ کے وقت ایک نازک تربیتی نکتہ پر عمل کرنے کے دوران ایشوادیوی ایربیس سے اڑان کے ایک گھنٹے بعد ہی حادثہ کا شکار ہوگیا۔ فوجی ترجمان فرسٹ مارشل انڈان گیلانگ نے یہ بات بتائی۔ دریں اثناء گاؤں والوں نے بتایا کہ انہیں حادثہ کا شکار طیارہ کے کچھ ٹکڑے ملے ہیں جو جھاڑیوں میں پڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی ساتھ پائلٹ کی نعش بھی دستیاب ہوگئی ہے۔ اب تک حادثہ کی اصل وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔