جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرہ ناٹونا پر تباہ کن لینڈسلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے اور 22 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔حکام نے جمعرات کو بتایا کہ امدادی کارکنوں نے انڈونیشیا کے دور افتادہ جزیرے ناٹونا کے ایک پہاڑی گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد کئی ٹن مٹی کے نیچے دبی مزید لاشیں نکالیں، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے ۔ نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ پیر کے روز موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں آس پاس کی پہاڑیاں منہدم ہو گئیں۔