انڈونیشیا میں ٹیچرز نے طلبہ کے موبائل فونز جلادیئے

   

جکارتہ: انڈونیشیا میں موبائل فونز اسکول لانے پر ٹیچرز نے بچوں کے موبائل فون جلادیئے۔سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر انڈونیشیا کے اسکول کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کلاس کے دوران طلبہ کے موبائل استعمال کرنے پرخاتون ٹیچر کا سخت رد عمل سامنے آیا۔ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بچوں کی جانب سے موبائل فونز اسکول لانے پر ٹیچرز نے طلبہ کے فونز ضبط کرکے انہیں ڈرم میں بھڑکتی آگ میں ڈال دیا۔دوسری جانب اس دوران طلبہ ٹیچرز سے موبائل فون آگ میں نہ پھینکنے کی درخواست کرتے رہے لیکن ٹیچرز نے ایک نہ سنی۔