انڈونیشیا میں 3 ٹانگوں والے جڑواں بچوں کی پیدائش

   

جکارتا : اندونیشیا میں ایک بہت ہی نایاب واقعہ میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس طرح جڑے ہوئے ہیں کہ ان کی تین ٹانگیں ہیں، چار بازو اور ایک عضو تناسل ہے۔ یہ جڑواں بچے اوپری دھڑ کے بجائے جسم کے نچلے حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس قسم کا پیدائشی نقص انتہائی نایاب ہے۔ اتنا نایاب کہ یہ 20 لاکھ میں سے صرف ایک بار ہوتا ہے۔ ان جڑواں بھائیوں کے جسم کے تمام حصے فی الحال کام کررہے ہیں سوائے ایک ٹانگ کے۔ ان بچوں میں ایک مثانہ، مقعد اور آنتوں کی نالی ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکوں میں سے ایک کا گردہ صحیح نہیں جبکہ دوسرے کے پاس صرف ایک ہے۔ حمل اور پیدائش کے مرحلے دونوں سے بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں کیونکہ عام طور پر 60 فیصد سے زائد کیسز میں ایک جڑواں یا تو مر جاتا ہے یا مردہ پیدا ہوتا ہے۔ فی الحال بچوں کو اپنے پہلے تین سال تک لیٹے رہنے ہوگا کیونکہ ان کی اندرون جسم کی ترتیب انہیں آزادانہ حرکت کی اجازت نہیں دیتی۔ سرجنز نے ان کی تیسری ٹانگ جو بیکار تھی، وہ کاٹ دی ہے تاکہ ان کے کولہوں کے حصے مستحکم ہوجائیں اور کم از کم یہ کبھی کبھی بیٹھ سکیں۔