انڈونیشیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ

   

جکارتہ: انڈونیشیا کا مشرقی صوبہ مالوکو 6.1 کی شدت والے زلزلہ سے دہل گیا۔ آج منگل کو پیش آئے زلزلہ کے بعد ملک کے متعلقہ اداروں نے سونامی کی وارننگ نہیں دی ہے۔ ابتداء میں اس زلزلہ کی شدت رکٹر اسکیل پر 6.4 درج کی گئی لیکن بعد میں اسے 6.1 بتایا گیا ۔ مقامی وقت 11.30 بجے پیش آئے زلزلہ کا مبدا مالوکو ضلع کے 279 کیلو میٹر جنوب مشرق میں 221 کیلو میٹر سمندر کی گہرائی میں پایا گیا۔