انڈونیشیا :پاکستانی کے بشمول منشیات کے 13 اسمگلرس کو سزائے موت

   

Ferty9 Clinic

جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک پاکستانی شخص اور ایک ایرانی جوڑے سمیت 13 منشیات فروشوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ان 13 افراد میں تین ایرانی، ایک پاکستانی اور نو انڈونیشین شہری شامل ہیں۔ ان افراد پر چار سو کلوگرام میتھام فیٹامین سمگل کرنے کا الزام تھا۔فیصلے کے مطابق انہیں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے ہلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یہ عدالتی فیصلہ جنوبی جاوا کے شہر سوکا بومی میں منگل کی رات دیر گئے ویڈیو لنک کے ذریعے سنایا گیا۔ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث اس گروہ کے ارکان گذشتہ سال اسی شہر سے گرفتار ہوئے تھے۔ سوکا بومی کے استغاثہ کے دفتر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس سمگلنگ کی سازش کے سرغنہ ایرانی حسین سالاری راشد تھے۔