جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں گزشتہ روز اگم یجنسی میں اچانک آئے سیلاب کی وجہ سے 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی بی این پی بی کے ترجمان عبدالمہری نے آج بتایا کہ شدید بارش کے بعد سیلاب نے کینڈوانگ، سنگائی پوا اور آئیوی کوٹو اضلاع کو متاثر کیا۔کینڈوانگ ضلع میں 90 عمارتیں زیر آب آگئیں جن میں رہائش گاہیں، عوامی سہولیات اور دکانیں شامل ہیں۔ آئیوی کوٹو ضلع میں 60افراد بے گھر ہو گئے ہیں، جبکہ 20دکانیں اور ایک اسکول کی عمارت زیر آب آ گئی ہے ۔