اجزا : انڈر کٹ بیف 200 گرام، جھینگے 200 گرام، چاول ڈھائی پیالی، نمک حسبِ ذائقہ، لہسن کے جوے تین سے چار عدد، ہری مرچیں دو سے تین عدد، تازہ لال مرچیں دو سے تین عدد، سویا ساس دو کھانے کے چمچ، چلی ساس دو کھانے کے چمچ، کوکنگ آئل تین سے چار کھانے کے چمچ۔
ترکیب : جھینگوں کو چھیل کر صاف دھو کر رکھ لیں، گوشت کو پٹیوں کی شکل میں کاٹ لیں اور دھو کر رکھ لیں۔لہسن کے ایک جوے کو کچل کر گوشت میں لگائیں اور ایک پیالی پانی کے ساتھ اُبلنے رکھ دیں۔ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ پانی آدھی پیالی رہ جائے، گوشت کو نکال کر علیحدہ رکھ لیں اور یخنی محفوظ کر لیں۔چاولوں کو دھو کر بیس منٹ بھگو کر رکھیں، پھر نمک ملے پانی میں اْبال کر چھان لیں اور پھیلا کر آدھے سے ایک گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں، لال اور ہری مرچوں کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور اس میں باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوؤں کو ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کریں۔اس میں جھینگے، اُبلا ہوا گوشت اور نمک ڈال کر فرائی کریں، پھر اس میں تھوڑے تھوڑے چاول اور یخنی ڈالتے ہوئے فرائی کرتے جائیں۔آخر میں کٹی ہوئی مرچیں، سویا ساس اور چلی ساس چھڑک کر اچھی طرح ملائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔گرم گرم ڈش میں نکال کر چلی ساس اور سویا ساس کے ساتھ ان مزیدار چاولوں کا لطف اْٹھائیں۔