اجزا : انڈے چھ سے سات عدد،نمک آدھا چمچہ،دودھ آدھا کپ،ہلدی ایک چوتھائی چمچہ،تیل دو چمچہ ،پیازایک عدد ، ہری مرچ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، ٹماٹر دو عدد ،ہلدی ایک چوتھائی چمچہ، نمک ایک چمچہ ،گرم مسالہ ایک چمچہ ،چاٹ مسالہ آدھا چائے کا چمچہ، قصوری میتھی ایک چائے کا چمچہ ، ہرادھنیا ایک گٹھی، تیل آدھا کپ۔
ترکیب: ایک پیالے میں انڈے، نمک، دودھ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب پین میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر انڈے کے مکسچر کو ڈال دیں اور چمچ چلاتے رہیں۔ ایک دوسرے پین میں آدھے کپ تیل میں پیاز ڈال کر فرائی کر لیں۔ پھر اس میں ہری مرچ ڈال کر پکائیں۔پھر ٹماٹر، ہلدی، نمک، گرم مسالہ، ایک چوتھائی چائے کا چمچ چاٹ مسالہ اور آدھا چائے کا چمچ قصوری میتھی ڈال کر بھون لیں۔ پھر اس میں باقی قصوری میتھی، چاٹ مسالہ اور آدھی گٹھی ہرا دھنیا ڈال کر پکالیں۔ جب مسالہ بُْھن جائے تو اس میں انڈوں کو ڈال کر پکالیں۔ پھر اس کو ڈش میں نکال کر باقی ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔