ٹیکساس۔ایک انڈو امریکی طالب علم شان پریت مانی کا ٹیکساس کے کوپیل میڈل اسکول میں ایک سفید فام طالب علم نے ”چارمنٹ سے زیادہ وقت تک گلا گھونٹ دیا“۔ غنڈہ گردی پر مشتمل ایک ویڈیو جس کو ساتھی طالب علموں نے بنایا اور ان لائن شیئر بھی کیاہے۔
اس میں دیکھایا گیا ہے کہ ایک اسٹوڈنٹ انڈو امریکی لڑکی کی طرف رجوع ہوتا ہے جو بنچ کی پر بیٹھا ہوا ہے اور اس سے کھڑے ہونے کو کہتا ہے۔
جب وہ سیٹ دینے سے انکار کرتا ہے وہ امریکی اسٹوڈنٹ برہم ہوجاتا ہے اورعقب سے اس کا گلا دبانا شروع کردیتا ہے۔گلا دبنانے سے قبل وہ کونی سے اس طلب علم کی پیٹھ کر دباتا ہے اور اس کی سیٹ سے پیچھے جانب کھینچتا ہے۔
نارتھ امریکی اسوسیشن برائے ہندوستانی اسٹوڈنٹس نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”میڈل اسکول کے ایک طالب علم شان پریتمانی کی دل دہلادینے والے فوٹیج‘ جس میں ایک سفید فام اسٹوڈنٹ نے چار منٹ تک اس کا گلا دبائے رکھا او ر مارپیٹ کی۔
شان کو تین دن کی معطلی ملی ہے اور حملہ آور کو ایک دن کی معطلی“۔
اس واقعہ سے سوشیل میڈیا پر تنقیدیں او رغصہ پھیل گیاہے۔یہ واقعہ 11مئی کے روز پیش آیاہے۔
ایک وکیل جس کا نام روی کارکارا کے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ ”چہارشنبہ 11مئی کے روز لنچ کے دوران شان پریتمانی پر اس کے میڈل اسکول میں ایک اور طلب علم نے فزیکل حملہ ہواکیا اور اس کا گلا دبادیاتھا“۔
اس ویڈیو میں شان کو لنچ ٹینل پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسرا طالب علم اس کو سیٹ خالی کرنے کا استفسار کررہا ہے۔ شان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ”نہیں میں نہیں اٹھوں گا۔ حقیقت میں یہاں پر کوئی نہیں بیٹھا ہوا ہے“۔