نئی دہلی: محکمہ تجارت اور دیگر وزارتوں اور تنظیموں کے افسران پرمشتمل ایک ہندوستانی وفد نے 10 جولائی 2024 کو دوحہ میں قطری فریق کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ کی۔ دونوں فریقین نے اشیاء پر تجارت اور کسٹم کنٹرول کی سہولت کیلئے آمد سے پہلے کی معلومات کے تبادلے میں فوڈ سیفٹی اور تعاون پر مفاہمت نامے کیلئے جاری بات چیت کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور انہیں جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے دوطرفہ تجارت میں رُکاوٹ پیدا کرنے والے تمام مسائل کو تیزی سے حل کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ بزنس کونسل کو فعال کرنے کے ممکنہ طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا، تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کے ویژن اور تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کیلئے تجاویز کی پیروی اور عمل درآمد میں اپنا تفویض کردہ کردار ادا کیا جا سکے ۔ فریقوں نے باہمیتجارت اور اقتصادی تعاون میں حالیہ پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی بڑی صلاحیت موجود ہے ۔
اس مقصد کے لیے دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت کے ساتھ ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے شعبوں کو بڑھانے کے لیے توجہ کے متعدد شعبوں کی نشاندہی کی۔ ان میں جواہرات اورزیورات، کسٹم حکام کے درمیان تعاون، مقامی کرنسی میں تجارت، دواسازی، فوڈ پروسیسنگ اور فوڈ سیکورٹی، ایم ایس ایم ای میں تعاون وغیرہ شامل ہیں۔ جے ڈبلیو جی میٹنگ کی مشترکہ صدارت حکومت ہند کی وزارت وتجارت صنعت کے محکمہ تجارت کی اقتصادی مشیرپریا پی نائر اورریاست قطر کی تجارت و صنعت کی وزارت میں بین الاقوامی تعاون اور تجارتی معاہدوں کے ڈائریکٹر صالح المناع نے کی۔ ہندوستان اور قطر کے درمیان دو طرفہ تجارت 2023-24 میں 14.08 بلین امریکی ڈالر رہی۔ ہندوستان قطر کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔ دونوں فریقوں نے جے ڈبلیو جی کی اگلی میٹنگ 2025 میں نئی دہلی میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ ہندوستان-قطر جے ڈبلیو جی کے پہلے اجلاس کی بات چیت خوشگوار اور امیدافزا تھی، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے ۔