انڈیا نے ٹی 20سیریز جیتی آخری میچ میں جنوبی افریقہ کامیاب

   

اندور : ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچ کی ٹوئنٹی 20 سیریز 2-1 سے جیت لی لیکن آج کے میچ میں مہمانوں نے کامیابی حاصل کرلی۔ روہت شرما زیرقیادت میزبان ٹیم نے تھرواننتاپورم اور گوہاٹی میں ابتدائی دو مقابلے جیت کر سیریز میں کامیابی درج کرالی تھی۔ تاہم آج کے میچ میں افریقی ٹیم نے ٹاس ہارنے کے بعد 227/3 کی زبردست بیاٹنگ کی۔ 3 نمبر پر ریلی روزو 48 گیندوں میں 100 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اُنھوں نے 7 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے بھی تیز رفتار 68 رنز بنائے۔ 228 کے ٹارگٹ پر ہندوستانی بیاٹنگ ناکام ہوگئی۔ کپتان صفر پر آؤٹ ہوئے، دنیش کارتک نے 46 رنز بنائے۔ روزو کو میچ ایوارڈ اور سوریہ کمار یادو کو سیریز ایوارڈ دیا گیا۔